خارجہ اور تجارتی امور کے شعبے نے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا کہ بھارت میں اس قانون کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور کئی مقامات پرتشدد ہو گئے ہیں۔ ایسے حالات میں آسٹریلوی شہریوں کو بھارت کے دورے کے دوران انتہائی احتیاط برتنی چاہئے۔
آسٹریلوی شہریوں کو بھارت دورے کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت
آسٹریلیا نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ بھارت میں شہریت (ترمیمی) قانون کے بعد ہو رہے پر تشدد مظاہروں کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ بھارت کے دورے کے دوران انتہائی احتیاط برتیں۔
آسٹریلوی شہریوں کو بھارت دورے کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت
اس سے قبل امریکہ، برطانیہ، سنگاپور، کینیڈا اور اسرائیل نے بھی اپنے شہریوں کو شمال مشرق بھارت نہیں جانے کی صلاح دی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے’’دہشت گرد حملے کسی بھی وقت کہیں بھی ہو سکتے ہیں اور ان کا نشانہ غیر ملکی اور مشہور سیاحتی مقامات ہو سکتے ہیں۔ ممکنہ خطرات سے بچیں اور اس سرکاری انتباہ کو سنجیدگی سے لیں‘‘۔اس میں آسٹریلوی سیاحوں کو جموں و کشمیر اور بھارت۔پاکستان سرحد کے نزدیک نہ جانے کو کہا گیا ہے۔