ان ڈرائنگز میں قومی پرچم، بھارت کا نقشہ اور ملک کے موجودہ حالا ت کی عکاسی کی گئی مزید یہ کہ بچوں نے بھی اپنی ڈرائنگ کے ذریعے دہلی کے فسادات پر لہولہان بھارت کا نقشہ کھینچا تو دہلی کے شاہین باغ احتجاج کی حمایت بھی کی۔
معصوم بچوں کا منفرد ڈرائنگ کے ذریعے حکومت کے خلاف احتجاج - unique protest against caa and nrc
مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد کے شاہین باغ میں چھوٹے چھوٹے طلبا وطالبات اور خواتین نے مختلف رنگوں سے منفرد ڈرائنگ کے ذریعے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
منفرد ڈرائنگ کے ذریعے حکومت کے خلاف احتجاج
اس موقع پر معصوم بچوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بڑی انتہائی عمدگی سے مظاہرہ کیا۔
پوسٹرو ڈرائنگز کے زریعے احتجاج کرنے والوں کے ِذمہ داروں کا کہنا ہے کہ رنگ بھی بہت کچھ کہتے ہیں اور وہ ان رنگوں کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔