اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اورنگ آباد: سات امیدواروں نے پرچہ واپس لیا - اورنگ آباد

اورنگ آباد پارلیمانی حلقے میں 30 امیدوار میدان میں تھے لیکن سات امیدواروں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے اور اب 23 امیدوار میدان میں ہیں۔

اودے چودھری ۔ ضلع کلکٹر، اورنگ آباد

By

Published : Apr 9, 2019, 2:34 PM IST

اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے اب تک 7 امیدواروں نے اپنا نام واپس لے لیا ہے ان میں سب سے نمایاں نام کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالستار کا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

اورنگ آباد ضلع کلکٹر اودے چودھری نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے اطلاع دی۔

انتخابات کی تیاریوں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ اورنگ آباد پارلیمانی حلقے میں 3065 پولنگ بوتھ ہوں گے۔ اور الیکش کمیشن نے اس کی پوری تیاری کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کو پر امن طریقے اے انجام دینے لے لیے الیکشن کمیشن پوری طرح مستعد ہے۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد مقامی پولیس نے اب تک 54 لاکھ روپے کی خطیر رقم ضبط کی ہے اس کے ساتھ دس ہزار لیٹر شراب بھی ضبط کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details