اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اٹارنی جنرل وینوگوپال کی میعادکار میں توسیع - Venugopal's three-year term

اٹارنی جنرل کے طور پر وینوگوپال کے تین سال کی میعاد 30 جون کو ختم ہورہی تھی۔ وہ 89 برس کے ہیں۔

اٹارنی جنرل وینوگوپال کی میعادکار میں  توسیع
اٹارنی جنرل وینوگوپال کی میعادکار میں توسیع

By

Published : Jun 30, 2020, 8:45 AM IST

مرکزی حکومت نے اپنے اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کی میعاد کار میں ایک برس تک کے لیے توسیع کر دی ہے۔

وزارت قانون کی جانب سے پیر کی دیر رات جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے وینوگوپال کو ایک برس کے لیے اٹارنی جنرل کے عہدے پر ازسر نو تقرری کو منظوری دے دی، ان کی نئی تقرری یکم جولائی سے موثر ہوگی۔

اٹارنی جنرل کے طور پر وینوگوپال کا تین سال کی میعاد 30 جون کو ختم ہو رہی تھی، وہ 89 برس کے ہیں۔

واضح رہے کہ وینوگوپال کی میعاد ختم ہونے کو دھیان میں رکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ایک سال کی سروس کی توسیع کے لئے ان سے رضامندی کا مطالبہ کیا تھا جس کی انہوں نے حامی بھر دی تھی۔

وینوگوپال آئینی معاملوں کے ماہر رہے ہیں اور اٹارنی جنرل کے طور پر انہوں نے آدھار، رافیل وغیرہ جیسے اہم معاملوں میں مرکز کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا تھا۔

سینئر وکیل مکل روہتگی کے ذاتی وجوہات کا حوالہ دے کر اٹارنی جنرل کے عہدہ سے استعفی دینے کے بعد وینوگوپال کو جون 2017 میں ملک کا پندرہواں اٹارنی جنرل مقرر کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details