اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں چند ہفتوں کی توسیع کا امکان - آئندہ اپریل مئی میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات

پانچ ریاستوں میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں چند ہفتوں کی توسیع کا امکان ہے۔

پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں چند ہفتوں کی توسیع کا امکان
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات میں چند ہفتوں کی توسیع کا امکان

By

Published : Jan 14, 2021, 4:08 PM IST

آئندہ اپریل مئی میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات چند ہفتے آگے بڑھ سکتے ہیں الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بورڈ امتحانات کی تاریخوں کے مدنظر کسی قسم کے تضادات سے بچنے اور اپریل تک اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے کمیشن اسمبلی انتخابات کو چند ہفتے آگے بڑھانے پر غور و خوض کرسکتا ہے۔

ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان فروری کے وسط تک کیا جاسکتا ہے۔

اس سال اپریل - مئی میں مغربی بنگال، تمل ناڈو، آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

ان ریاستوں میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے سینٹرل فورس کی موجودگی سب سےزیادہ ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details