اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسد الدین اویسی کی ممتا بنرجی پر تنقید

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بنگال میں بڑھتے ہوئے ہندوتوا کو روکیں۔

اسد الدین اویسی کی ممتا بنرجی پر تنقید

By

Published : Nov 22, 2019, 9:14 PM IST

اس سے قبل ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں ایک جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے بی جے پی پر تنقید کی تھی اور ساتھ ہی اسد اویسی یا ایم آئی ایم کا نام لیے بغیر انہیں بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ممتا بنرجی کا کہنا تھا کہ جو لوگ حیدرآباد سے آئے ہیں ان سے بچ کر رہنا چاہئے اور کوچ بہار کے مسلمانوں کو ہوش مندی سے کام لینا چاہئے۔

اسد اویسی نے کہا کہ ممتا بنرجی اس وقت اکثریتی طبقہ سے اپیل کرنے پر مجبور ہیں لیکن اس سلسلہ میں مجھے شامل نہیں کرنا چاہئے تھا۔ اسد اویسی نے کہا کہ آپ اپنا کام کریں اور ریاست میں بڑھتی ہوئی ہندوتوا کے کو روکیں۔

اسد اویسی نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ہجومی تشدد اور اسے روکنے والوں کو مساوی قرار دینے صحیح نہیں ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے کوچ بہار کے گاؤں میں دو دلت افراد کو گائے اسمگل کرنے کے شبہ میں پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

دونوں کی شناخت پرکاش داس اور بابل مترا کی حیثیت سے کی گئی تھی اور اس سلسلہ میں 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details