اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں پھنسے میگھالیہ کے افراد کی روانگی کے لئے خصوصی ٹرین کا انتظام - Meghalaya stranded

لاک ڈاون کے سبب تلنگانہ میں پھنسے میگھالیہ کے افراد کی روانگی کے لئے خصوصی ٹرین کا انتظام کیاگیا۔ریاست کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کیا۔

تلنگانہ میں پھنسے میگھالیہ کے افراد کی روانگی کے لئے خصوصی ٹرین کا انتظام
تلنگانہ میں پھنسے میگھالیہ کے افراد کی روانگی کے لئے خصوصی ٹرین کا انتظام

By

Published : May 21, 2020, 5:15 PM IST

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میگھالیہ کے وزیراعلی سنگماکوندروڈ کی جانب سے ان کو اس سلسلہ میں فون کیاگیا۔سنگما نے ان سے درخواست کی کہ میگھالیہ کے ان افراد کی ان کی ریاست واپسی کو یقینی بنایاجائے جس پر انہوں نے مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان افراد کے لئے خصوصی ٹرین کا انتظام کروایا۔

یہ ٹرین 21مئی کو ان افراد کے ساتھ روانہ ہوئی۔ریاستی وزیر کے اس مثبت ردعمل پر میگھالیہ کے وزیراعلی نے شمال مشرقی علاقہ اور میگھالیہ کے افراد کی مدد کے لئے فوری ردعمل ظاہر کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔

تلنگانہ میں پھنسے میگھالیہ کے افراد کی روانگی کے لئے خصوصی ٹرین کا انتظام

کے تارک راما راو جو تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے کارگذار صدر و وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے فرزند بھی ہیں نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ذمہ دار حکومت ہونے کے طورپر تلنگانہ حکومت نے تاحال 75شرامک ٹرینیں چلائی ہیں جن کے ذریعہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو ان کی آبائی ریاست بھیجا گیا۔

تارک راما راو سوشیل میڈیا کے اس اہم ذریعہ ٹوئیٹر پر ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں اور ان کو کئے گئے ٹوئیٹس کا جواب دیتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے تاحال 6کروڑروپئے کی رقم ریلویز کو دی ہے اور مزدوروں کی غذا اورپانی کے لئے ایک پیسہ بھی ان سے وصول نہیں کیا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ اس ضمن میں مرکزی حکومت کا رول صفر رہا ہے،یہ ایک عجیب لیکن حقیقی بات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details