اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

گیا کے آرمی ٹریننگ کیمپ کو بند کرنے کا اعلان - گیا بہار خبر

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) کو بند کا اعلان بھارتیہ فوج کی جانب سے کیا گیا ہے۔

Army to shut down Officers Training Academy very soon
گیا کے آرمی ٹریننگ کیمپ کو بند کرنے کا اعلان

By

Published : Dec 14, 2019, 12:26 PM IST

اس کی وجہ بتائی گئ ہے کہ کم استعمال کی وجہ سے جاری رہنا ممکن نہیں ہے۔

فوج کی جانب سے وزارت دفاع کو ارسال کردہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ او ٹی اے کو بند کردیا جانا چاہئے ، کیونکہ وہ منصوبہ بندی کے مطابق مقصد کو پورا نہیں کر پا رہا ہے۔

گیا کے آرمی ٹریننگ کیمپ کو بند کرنے کا اعلان

اطلاع کے مطابق وزارت نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔

یہ انسٹی ٹیوٹ 2011 سے تکنیکی بنیادوں پر خصوصی کمیشن افسران کو داخلہ اسکیم اور تربیت دے رہا ہے۔

اب ان کیڈٹ افسروں کو انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) دہرادون میں تربیت دی جائے گی۔

او ٹی اے گیا تیسرا کمیشنڈ پری ٹریننگ اکیڈمی ہے ، جو او ٹی اے چنئی اور آئی ایم اے دہرادون کے بعد 2011 میں شروع ہواتھا ۔

فی الحال 250 افسروں کو او ٹی اے گیا میں تربیت دی جارہی ہے ، جب کہ تربیت دینے کی اس کی گنجائش 750 ہے۔اس سے پہلے 1976میں بابوجگجیون رام کے وقت میں گیا میں آرمی جوانوں کی تربیت کاسینٹر بنایاگیاتھا جو 2011 تک چلتارہا۔

اس کوہٹا کرآرمی افسرٹریننگ کیمپ لایاگیااور اب اسے ہٹاکر سکھ ریجمینٹ کولانے کی تجویز پاس کی گئی ہے۔

بہار کے اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ ششیل سنگھ جنکا پارلیمانی حلقہ ضلع گیا کے حصے میں بھی آتے ہیں انہوں نے پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا تھا اور کہا تھا کہ او ٹی اے گیا کی بند ہونے سے مقامی معیشت کو نقصان پہنچےکا اندیشہ ہے۔

سنگھرش سمیتی کے سکریٹری پروفیسر وجے کمار میٹھو نے مرکزی حکومت پر ضلع گیا کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کاالزام لگاتے ہوئے کہاکہ گیا عالمی شہرت یافتہ ضلع ہے ۔یہاں سینکڑوں ہیکڑز آرمی کی زمین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کیمپ اتنا وسیع ہے کہ سکھ ریجمینٹ اور آرمی افسر تربیت کیمپ دونوں ایک ساتھ چل سکتا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details