اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'سنہ 2016 سے سرجیکل اسٹرائک کا کوئی ڈیٹا نہیں'

بھارتی فوج نے منگل کو اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس کے پاس 29 ستمبر 2016 سے پہلے سرجیکل اسٹرائک ہونے کا کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔

سرجیکل اسٹرائک کا کوئی ڈیٹا نہیں

By

Published : May 7, 2019, 11:43 PM IST

ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ملٹری آپریشن(ڈي جي ایم او) نے حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کے تحت اس سلسلے میں تفصیلات طلب کیے جانے پر کہا کہ 29 ستمبر 2016 کے پہلے اگرسرجیکل اسٹرائک ہوئی ہے تو اس بارے میں محکمہ کے پاس کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔

ڈي جي ایم او نے یہ بھی بتایا کہ اس سرجیکل اسٹرائک کے دوران بھارتی فوج کا کوئی بھی جوان شہید نہیں ہوا۔
جموں کے آر ٹی آئی کارکن روہت چودھری کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈي جي ایم او نے یہ معلومات دی۔

کانگریس صدر راہل گاندھی کے گزشتہ یو پی اے حکومت کے دور میں فوج کی طرف سے 6 سرجیکل اسٹرائک کے گزشتہ ہفتےکیےئے دعوے کے تناظر میں محکمہ کی یہ معلومات اہم ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کے پاس سرجیکل اسٹرائکوں کے ریکارڈ موجود ہیں۔

گاندھی کے دعوے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے یو پی اے کے سرجیکل اسٹرائکوں کو ویڈیو گیمز کہا تھا۔ اس پر کانگریس صدر نے کہا تھا کہ وہ ایسا کہہ کر فوج کی توہین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج مودی کی ذاتی پراپرٹی نہیں ہے۔ یہ سرجیکل اسٹرائک فوج نے کی تھی، نہ کہ کانگریس پارٹی نے۔ انہیں ویڈیو گیم بتا کر وہ فوج کی توہین کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details