ذرائع نے بتایا کہ اس دھماکے میں بارڈر پولیس فورس کے ایک کمانڈر کی موت ہوگئی جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت ایک مقامی صحافی زخمی ہو گئے۔
افغانستان: بم دھماکہ میں فوجی کمانڈر ہلاک - بارڈر پولیس فورس کے ایک کمانڈر
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ہفتہ کے روز پولیس وین کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملے میں ایک فوجی کمانڈر کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
بم دھماکہ میں فوجی کمانڈر ہلاک
ہلاک شدہ فوجی کمانڈر کی شناخت ظاہرگل مکبل کے طور ہوئی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ دھماکہ صوبہ ہلمند کے ضلع ناوه بارکزائی میں پیش آیا۔ دہشت گردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنا کر بارودی سرنگ کے ذریعے یہ دھماکہ کیا۔
پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔