اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ارریہ: انتخابی دورے پر ای ٹی وی بھارت کی گراونڈ رپورٹ

بہار انتخابی دورے پر ای ٹی وی بھارت کی ٹیم نے جگہ جگہ جا کر مقامی لوگوں کے حالات سمجھنے کی کوشش کی اور امیدوار کے تئیں لوگوں کا کیا خیال ہے، اس کے بارے میں بھی لوگوں سے بات چیت کی گئی۔

sdf
sdf

By

Published : Oct 26, 2020, 4:20 PM IST

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع ارریہ میں بھی سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ ارریہ میں تیسرے مرحلے میں انتخاب ہونا ہے، ایسے میں تمام امیدوار اپنے اپنے علاقوں میں رابطہ مہم کے تحت اپنے حق میں ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔

ویڈیو

اسی مناسبت سے ای ٹی وی بھارت کی ٹیم آج سے امیدواروں کے ساتھ انتخابی دورہ پر نکلی ہے، جہاں عوام سے بات کر سیاسی ماحول سمجھنے کی کوشش کرے گی۔

عظیم اتحاد کے حق میں مہم چلا رہے ضلع ارریہ کے سینئر رہنما و بیرگاچھی کے سابق مکھیا سعد احمد ببلو کے ساتھ ای ٹی وی بھارت کی ٹیم ہے اور یہ جاننے کی کوشش کرے گی کہ کس طرح یہ عوام کے درمیان جا کر لوگوں سے ووٹ کی اپیل کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں سے بھی جاننے کی کوشش کرے گی کہ علاقے میں امیدوار کے ذریعہ کرائے گئے کام سے وہ کتنے مطمئین ہیں۔

رابطہ مہم کے تحت ای ٹی وی بھارت مدن پور کے کھرہٹ گاؤں پہنچا ہے، جہاں سعد احمد لوگوں سے ملاقات کر ان سے ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

یہاں کے لوگوں سے جب ای ٹی وی بھارت نے بات کی تو لوگوں کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں کانگریس کی امیدوار و موجودہ ایم ایل اے عابد الرحمن نے اچھا کام کیا ہے، گاؤں کی خستہ حال سڑک ایم ایل اے کی توجہ سے بنی ہے۔

لوگوں نے یہ بھی کہا کہ نتیش حکومت کے دور اقتدار میں بے روزگاری عام ہوئی ہے، جرائم بڑھ گئے ہیں، آئے دن جنسی زیادتی کے واقعات پیش آ رہے ہیں، جس کے سبب وہ نتیش کے بجائے عظیم اتحاد کو ووٹ کریں گے۔

مقامی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت عظیم اتحاد کی لہر ہے، نتیش حکومت سے لوگوں کی جو امیدیں تھیں اس پر وہ کھرا نہیں اتر سکے۔ اب عوام نتیش کمار کو موقع نہیں دینا چاہتی، جب تک تبدیلی نہیں ہوگی اس وقت تک اقتدار میں قابض عہدے دار اور سرمایہ کار عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام نہیں کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details