اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجیو گوبا نئے کابینی سکریٹری مقرر - subash chandr

راجیو گوبا کو 30 اگست سے کابینی سکریٹریٹ میں اسپیشل ٹاسک آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور ان کی مدت کار دو برس یا اس سے پہلے جاری حکم تک ہوگی۔

راجیو گوبا نئے کابینی سکریٹری مقرر

By

Published : Aug 21, 2019, 11:22 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 8:07 PM IST

مرکزی داخلہ سکریٹری راجیو گوبا کو نیا کابینی سکریٹری اور اجے کمار کو نیا دفاعی سکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔

مرکزی کابینہ کی تقرری امور کی کمیٹی کے ذریعے گذشتہ دن اس فیصلے کو منظوری ملی۔

مسٹر گوبا کو 30 اگست سے کابینی سکریٹریٹ میں اسپیشل ٹاسک آفیسر مقرر کیا گیا ہے اور ان کی مدت کار دو برس یا اس سے پہلے جاری حکم تک ہوگی۔

واضح رہے کہ مسٹر گوبا کابینی سکریٹری پی کے سنہا کی جگہ پر منتخب کیے گئے ہیں، جو اس ماہ کے آخر میں سبکدوش ہو نگے۔

مسٹر کمار کو سنجے مشرا کی جگہ پر دفاعی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے نافذالعمل ہوگی۔

سینیئر آئی اے ایس افسر سبھاش چندر کو مسٹر اجے کمار کی جگہ پر وزارت دفاع میں سکریٹری (پروڈکشن) مقرر کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 8:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details