اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا سے احتیاط برتنے کی اپیل

ڈاکٹر مسیح نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'گھر میں بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھتے ہوئے آپ جب کبھی گھر سے باہر جائیں ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں'۔

appeal to corona to exercise caution
کورونا سے احتیاط برتنے کی اپیل

By

Published : Sep 27, 2020, 10:18 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ڈاکٹر سید مسیح الدین ایس ایم کیر ہاسپٹل یادگیر نے کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ 'کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے'۔

ویڈیو



انہوں نے کہا کہ 'لوگ بازاروں میں بنا ماسک اور سماجی فاصلے کے گھوم پھر رہے ہیں'۔

ڈاکٹر سید مسیح الدین نے کہا ہے کہ 'اپنی اور اپنے گھر والوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے بتائے گئے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کریں'۔


ڈاکٹر سید مسیح نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے شہر میں مختلف جگہوں پر مفت کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے آپ تمام احباب کورونا ٹیسٹ کروائیں

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کورونا پوزٹیو آئے تو بھی خوف کی بات نہیں ہے حکومت کی جانب سے ضلع کے سرکاری کووڈ اسپتال میں تمام تر سہولیات کے ساتھ کورونا متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے'۔





ڈاکٹر مسیح نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'گھر میں بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھتے ہوئے آپ جب کبھی گھر سے باہر جائیں ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ عوامی مقامات پر سماجی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details