اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسان نئے زرعی قوانین کا متبادل پیش کریں: تومر - قوانین پر عمل درآمد روک دی

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اپنے بیان میں کہا کہ 19 جنوری کو ہونے والی بات چیت میں کسان تنظیمیں تینوں زرعی قوانین کے سلسلے میں نقطہ وار بات چیت کریں اور ان قوانین کا متبادل پیش کریں۔

Narendra Tomar
نریندر سنگھ تومر

By

Published : Jan 17, 2021, 6:06 PM IST

وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے اتوار کے روز احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں سے زرعی اصلاحات کے تین قوانین کو منسوخ کرنے کی ضد چھوڑ کر ان کا متبادل پیش کرنے کی درخواست کی۔

نریندر سنگھ تومر نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل پر کھلے ذہن سے بات کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 جنوری کو ہونے والی بات چیت میں کسان تنظیمیں تینوں زراعتی قوانین کے سلسلے میں نقطہ وار بات چیت کریں اور ان قوانین کا متبادل پیش کریں۔ سپریم کورٹ نے ان قوانین پر عمل درآمد روک دی ہے۔ ایسی صورتحال میں کسان تنظیم کو ٹھوس متبادل پیش کرنا چاہئے۔

وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت پورے ملک کے مفاد میں کوئی قانون بناتی ہے۔ ملک کے بیشتر کسان، سائنس دان اور زراعت سے وابستہ افراد اس کے ساتھ ہیں، لیکن کسان تنظیمیں اپنی ضد چھوڑنے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور وہ اپنے مطالبے پر اڑے ہوئے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت نے کسان تنظیموں سے ایک بار نہیں، بلکہ نو بار گھنٹوں تک بات چیت کی ہے۔ کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ قوانین پر نقطہ وار بات کریں۔ اگر ان کے پاس کوئی تجویز ہے تو حکومت ان میں ترمیم کرنے کے لئے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولکاتا: زرعی قوانین اور مہنگائی کے خلاف کانگریس کی ریلی

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی کسان تنظیموں سے نقطہ وار بحث کرنے کی درخواست کی تھی لیکن ٹھوس جواب نہیں ملا ۔پھر حکومت نے کچھ نکات کی نشاندہی کی اور منڈی، تاجروں کے رجسٹریشن اور معاہدے کی کاشتکاری کے متعدد طریقوں کی تجویز پیش کی۔ کسانوں اور تاجروں کے مابین تنازعہ کی صورت میں ایس ڈی ایم کی عدالت کے بجائے عدالت کا متبادل بھی دیا گیا تھا۔

وزیر زراعت نے کہا کہ پرالی جلانے اور بجلی کے قوانین مستقبل کے معاملے ہیں، لیکن حکومت نے ان پر بھی بات کی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details