گوداوری ندی میں حالیہ کشتی حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ریاست میں سیاحتی مقامات پر نگرانی کو باقاعدہ بنانے کے لئے چھ اضلاع میں نو کنٹرول رومز کا افتتاح کیا ہے۔
انہوں نے عہدیداروں کو ایک نئی سیاحت کی پالیسی بنانے کی بھی ہدایت دی کیونکہ موجودہ پالیسی 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔
ایک سرکاری بیان نے وزیراعلی کے حوالے سے آن لائن کے ذریعے افتتاح کے بعد کہا ہے کہ 'معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (کنٹرول لائن) کو تمام کنٹرول رومز تک پہنچا دیا گیا ہے جس کی انہیں سختی سے پیروی کرنا چاہئے'۔
انہوں نے کہا ہے کہ 'گوداوری ندی میں حالیہ کشتی حادثے کے بعد حکومت نے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اور نو کنٹرول روم قائم کرکے موثر اقدامات اٹھائے ہیں'۔
نو کنٹرول رومز میں سے تین مغربی گوداوری کے سنگاپلی، پیرانتلاپلی اور پوچاورم، مشرقی گوداوری ضلع میں دو گاندھی پوچمہ اور راجہ موندری علاقے شامل ہے۔ جبکہ دوسرے رشکونڈہ (وشاکھاپٹنم) ، ناگرجنا ساگر (گنٹور)، سریسلیم (کرنول) اور برم پرم (وجئے واڑہ) شامل ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 'مرد و خواتین سے مکمل طور پر لیس کنٹرول رومز کا تصور ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہوگا'۔
کنٹرول روموں میں ٹکٹ کاؤنٹر، آن لائن سروس، پبلک ایڈریس سسٹم، وائرلیس مواصلات کا نظام، حادثات سے بچنے کا طریقہ کار، ماہر غوطہ خوروں کی دستیابی اور اس طرح کے مواقع موجود ہوں گے۔