سسودیا نے بتایا کہ ایل این جے پی میں تعمیر کیا جارہا بینک جلد ہی کھل جائے گا۔ دہلی حکومت کا پہلا پلازمہ بینک آئی ایل بی ایس میں ہے۔پلازمہ بینک میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہوا شخص 14 دن کے بعد پلازمہ عطیہ کرسکتا ہے۔
ایل این جے پی میں بھی قائم ہوگا پلازمہ بینک - therapy in LNJP
دہلی حکومت کورونا متاثرین کے پلازمہ تھراپی کے علاج کے لئے دوسرا بینک لوک نائک جئے پرکاش نارائن اسپتال (ایل این جے پی) میں قائم کرے گی۔نائب وزیر اعلیٰ سسودیا نے پیر کے روز ایل این جے پی میں پلازمہ بینک کے قیام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
پلازمہ تھراپی کے لئے دوسرا بینک ایل این جے پی میں
پلازمہ تھراپی کا استعمال کورونا کے نازک مریضوں کے علاج میں کافی موثر ثابت ہوا ہے۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا بھی کورونا وائرس ہونے پر پلازمہ تھراپی سے علاج کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔