اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ا یس وی این وینٹی لیٹر خریدنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان - ایس وی این لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر

وزارت بجلی کے ایک پبلک انٹرپرائز نے کورونا وائرس سے لڑنے کی خاطر وینٹی لیٹر خریدنے کے لئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے ۔

ا یس وی این وینٹی لیٹر خریدنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان
ا یس وی این وینٹی لیٹر خریدنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا اعلان

By

Published : Mar 27, 2020, 3:33 PM IST

ایس وی این لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نند لال شرما نے کہا کہ وہ ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ اس رقم کی بدولت شملہ کے اندرا گاندھی میڈیکل کالج کے لئے 6 اور ٹانڈا کے راجندر پرساد میڈیکل کالج کے لئے 5 وینٹی لیٹر خریدے جائیں گے اور كھنیری میں رام پور اسپتال کے لئے بھی کچھ وینٹی لیٹر خریدے جائیں گے ۔ مسٹر شرما نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم ان اداروں کو ماسک، سینی ٹائزر وغیرہ خریدنے کے لئے بھی امداد کریں گے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details