اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سول سروسز امتحانات کے حتمی نتائج کا اعلان - سول سروسز امتحان 2019

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے منگل کے روز سول سروسز امتحان 2019 کے آخری نتائج کا اعلان کیا ، جس میں پردیپ سنگھ نے پہلی ، جتن کشور نے دوسری اور پرتبھا ورما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سول سروسز امتحانات کے حتمی نتائج کا اعلان
سول سروسز امتحانات کے حتمی نتائج کا اعلان

By

Published : Aug 4, 2020, 2:31 PM IST

یونین پبلک سروس کمیشن امتحان میں اس بار مجموعی طور پر 829 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں میں جنرل زمرہ کے 304، معاشی طور پر کمزور طبقات سے 78 دیگر پسماندہ طبقات کے 251 و 129 درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے 67 امیدوار شامل ہیں۔

دراص یو پی ایس سی نے ستمبر 2019 میں سول سروس کے لئے تحریری امتحان لیا تھا۔ رواں سال فروری اور اگست کے درمیان کئے گئے انٹرویو کے بعد یہ نتائج جاری کئے۔

امتحان کی بنیاد پر کمیشن نے انڈین ایڈمنسٹریٹیوسروس (آئی اے ایس )، انڈین فارن سروس (آئی ایف ایس )، انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس ) اور سنٹرل سروسز گروپ اے اور گروپ بی کے امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details