اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عید کے لیے قربانی کے جانور دستیاب لیکن خریدار ندارد - جموں میں دفعہ 370

ملک کی دوسری ریاستوں میں عیدالضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں لیکن کرفیو زدہ جموں میں قربانی کے جانوروں کو خریدنے کے لیے لوگ دستیاب نہیں ہیں۔

عید کے لیے قربانی کے جانور دستیاب لیکن خریدار ندارد

By

Published : Aug 9, 2019, 10:25 PM IST

ملک کی دوسری ریاستوں میں عیدالضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں لیکن کرفیو زدہ جموں میں قربانی کے جانوروں کو خریدنے کے لیے لوگ دستیاب نہیں ہیں۔

اگرچہ ریاست جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج تین دن بعد کرفیو کو ہٹایا گیا تاہم مسلم اکثریتی علاقوں میں پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کا اثر تجارت پیشہ افراد پر بھی ہورہا ہے۔

عید کے لیے قربانی کے جانور دستیاب لیکن خریدار ندارد

کٹی کا تلاو مسجد کے باہر ہر سال کی طرح اس بار بھی قربانی کے جانور بیوپاریوں کے طرف سے رکھے گیے تھے تاہم انہیں خریدنے والے افراد نہیں ملے۔

حکومت کی جانب سے ریاست جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں عام زندگی بری طرح سے متاثر ہوکر رہ گئی ہے اور اس کی وجہ سے عیدالضحیٰ کی کوئی رونق نظر نہیں آرہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details