مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی گہماگہمی پر ریاستی وزیر برائے مویشی پروری لاکھن سنگھ یادو نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کے چند اراکین اسمبلی ناراض ہیں، جب خاندان بڑا ہوتا ہے تو خاندان کا سربراہ سبھی کو مطمئن نہیں کرسکتا لیکن ابھی سبھی اراکین اسمبلی وزیراعلی کمل ناتھ کے ساتھ ہیں۔
لاکھن سنگھ کا یہ بھی دعوی ہے کہ ریاست میں بی جے پی نے اس سے قبل بھی تین سے چار مرتبہ یہ کوشش کی تھی لیکن وہ ناکام رہے۔
ناراض اراکین اسمبلیوں کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان انھوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس سبھی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہے اور وہ شام تک عوام کے سامنے ہوں گے اور ممکن ہے کہ جلد ہی کابینہ میں توسیع کی جائے اور اس میں مطمئن و سینیئر اراکین اسمبلی کو جگہ دی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں لاکھن سنگھ نے کہا ہے کہ کابینہ میں توسیع ہولی کے تہوار سے قبل یا بعد میں کی جاسکتی ہے یا 26 مارچ کو راجیہ سبھا انتخابات سے قبل کابینہ میں توسیع وزیراعلی کمل ناتھ کر سکتے ہیں۔
انھوں نے بی جے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پورے سیاسی ڈرامے کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھ ہے، بی جے پی نے ڈرامے کا آغاز تو کردیا ہے لیکن اسے کانگریس ختم کرے گی۔