اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انل امبانی توہین عدالت کے قصوروار،جیل جانے کا اندیشہ

سپریم کورٹ نے انل امبانی کو توہین عدالت کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر 453 كروڑ روپے ایرکسن کواداکرنے کی ہدایت دی، ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہیں تین ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑے گی۔

anil ambani

By

Published : Feb 20, 2019, 5:12 PM IST

سپریم کورٹ نے ایرکسن کی جانب سے دائر توہین عدالت کے معاملہ میں ریلائنس کام کے صدر انل امبانی اور دیگر ڈائرکٹرز کو آج قصوروار قرار دیا ہے۔

جسٹس آر ایس نریمن اور جسٹس ونیت شرن کی بنچ نے ایرکسن کو ادائیگی کرنے کے احکامات پر عمل نہ کرنے کا قصوروار پایا۔

کورٹ نے آركام، ریلائنس ٹیلی کام اور ریلائنس انفرا ٹیل کو بھی عدالت کی توہین کا مجرم پایا اور تینوں پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

قابل غور ہے کہ امبانی نے ایرکسن کو 550 کروڑ روپے کی ادائیگی کے لیے کورٹ کے سامنے انڈر ٹیکنگ دی تھی لیکن انہوں نے اس کی ادائیگی نہیں کی۔ آركام کو دو موقع (30 ستمبر 2018 اور 15 دسمبر 2018) دیئے گئے لیکن اس کی طرف سے ادائیگی نہ کیے جانے کے بعدایرکسن نے عدالت کی توہین کا معاملہ درج کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details