اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

برہم کسانوں کا کلکٹر آفس کے احاطے میں احتجاج - کلکٹر آفس کے احاطے میں احتجاج

برہم کسانوں نے ضلع کلکٹر دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے روک دیا جس کے بعد کسانوں نے کلیکٹر آفس کے احاطے میں ترکاری پھینک کر برہمی کا اظہار کیا۔

angry farmers protest in premises of collector's office
کسانوں نے سبزی ترکاری کلیکٹر افس کے احاطے میں پنکی

By

Published : Oct 19, 2020, 4:38 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اضافی بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ایکٹر فصلیں تباہ و برباد ہوگئی۔

ویڈیو
اضافی بارش کی وجہ سے پریشان گنگاپور کے کسانوں نے اورنگ آباد ضلع کلکٹر کے دفتر کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا اور آفس کے احاطے میں ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کو پھینک دیا۔
برہم کسانوں نے کلکٹر آفس کے احاطے میں ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کو پھینک دیا

ان کسانوں کا کہنا ہے کہ 'اضافی بارش کی وجہ سے ان کی تمام تر فصلیں برباد ہو گئی ہے اور ان کی محنت پر پانی پھر گیا ہے'۔

احتجاج میں شریک کسانوں نے کہا ہے کہ 'اب ملک بھر کو اناج فراہم کرنے والا کسان خود دانے دانے کو محتاج ہو گیا ہے'۔

برہم کسانوں کو پولیس کلکٹر آفس جانے سے روکتے ہوئے

برہم کسانوں نے ضلع کلکٹر آفس میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں روک دیا جس کی وجہ سے کسانوں نے آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نکتہ چینی کی۔

برہم کسانوں کو پولیس کلکٹر آفس جانے سے روکتے ہوئے

کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انہیں فی ایکڑ 75 ہزار روپئے معاوضہ دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details