آندھراپردیش قانون ساز کونسل کو ختم کرنےکی منظوری
آندھراپردیش کابینہ نے قانون ساز کونسل کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔
حکومت کے مطابق ریاست کی مساویانہ ترقی کے لیے تین دارلحکومتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جبکہ اس سلسلے میں اسمبلی میں دو دن قبل بل منظور کرلیا گیا تھا۔ اور اس کے بعد اس بل کو قانون ساز کونسل میں پیش کیا گیا جہاں صدرنشین کونسل احمد شریف نے بل کو سلکٹ کمیٹی کو بھیج دیا، جس کے بعد حکمراں جماعت کے ارکان وزرا نے صدرنشین کے اس اقدم کی سخت مخالفت کی اور ہنگامہ آرائی کی اور اس بل کو منظور کرنے پر زور دیا، تاہم صدر نشین نے اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اسے سلکٹ کمیٹی کو بھیج دیا۔
قانون ساز کونسل میں حکمراں جماعت کی اکثریت نہیں ہے جس کی وجہ یہاں بل منظور نہیں ہوسکا۔ کونسل چیرمین کے اقدام پر وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لیے اسمبلی میں منظور کیے گئے بل کو سلکٹ کمیٹی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں تھی۔
اب کابینہ کے اس فیصلے کے بعد قانون ساز کونسل کو ختم کرنے کا راستہ یقینی دکھائی دے رہا ہے، کئی دنوں سے یہ بات غیر سرکاری طور پر بھی سنی جارہی تھی کہ حکومت آندھراپردیش کونسل کو ختم کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے تاہم دارلحکومت سے متعلقہ بل کی عدم منظوری اور اس بل کو سلکٹ کمیٹی کے بھیجے جانے کے بعد کابینہ نے نے فوری طور پر کونسل کو ختم کرنے کا اقدام کیا۔
TAGGED:
andhra pradesh cabinet