اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انڈمان نیکوبار نے پی ایم - کیئرس فنڈ میں 2.50کروڑ روپے

عالمی وبا کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے انفیکشن کے پیش نظر انڈمان اور نیکوبار جزائر نے وزارت داخلہ کی اپیل کے بعد لیفٹننٹ گورنر راحت فنڈ سے پی ایم کیئرس فنڈ میں 2.50کروڑ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔

انڈمان نیکوبار نے پی ایم - کیئرس فنڈ میں 2.50کروڑ روپے
انڈمان نیکوبار نے پی ایم - کیئرس فنڈ میں 2.50کروڑ روپے

By

Published : Apr 7, 2020, 4:35 PM IST

انڈمان نیکوبار انتظامیہ کے چیف سکریٹری چیتن سانگھی نے منگل کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

مسٹر سانگھی نے ٹویٹ کرکے کہا،’’یہ رقم کم ہوسکتی ہے،جزائر چھوٹے ہوسکتے ہیں لیکن جذبہ نہی۔‘‘

یہ رقم انڈمان اور نیکوبار انتطامیہ کے افسروں اور ملازمین کے علاوہ،مرکزی حکومت کے دفتروں،مقامی بلدیہ،سرکاری شعبہ کے کمپنیوں کے ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ دی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 4421 تک پہنچ گئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے اب تک 114کی موت ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ انڈمان نیکوبار میں اب تک کورونا کے دس معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے،یہ سبھی معاملے نظام الدین مرکز کے تبلیغی جماعت سے جڑے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details