اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آنندی بین پٹیل مدھیہ پردیش کی بھی گورنر ہوں گی

موجودہ گورنر لال جی ٹنڈن کی علالت کے بعد اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل آج باقاعدہ مدھیہ پردیش کے گورنر کے عہدے کے لیے حلف لیں گی۔

آنندی بین پٹیل گورنر کے عہدے کا حلف لیں گی
آنندی بین پٹیل گورنر کے عہدے کا حلف لیں گی

By

Published : Jul 1, 2020, 7:41 AM IST

ریاست اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل بدھ کو مدھیہ پردیش کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گی، سرکاری ذرائع کے مطابق مدھیہ پردیش کے موجودہ گورنر لال جی ٹنڈن کی بیماری کے بعد آنندی بین پٹیل کو مدھیہ پردیش کے گورنر کی حیثیت سے اضافی چارج دیا گیا تھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اجے کمار متل بدھ کی شام 4.30 بجے راج بھون میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گے۔

آپ کو بتا دیں کہ ٹنڈن کو سانس لینے میں دشواری، پیشاب میں مشکل اور بخار کی وجہ سے لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

صدر رام ناتھ کووند نے مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن کی علالت کے پیش نظر مدھیہ پردیش کے گورنر کے فرائض سرانجام دینے کے لیے اترپردیش کی گورنر آنندین پٹیل کو نامزد کیا تھا۔

خیال رہے کہ آنندی بین پٹیل بطور گورنر مدھیہ پردیش میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details