اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اے ایم یو کے وائس چانسلر اعزازی کرنل رینک سے سرفراز - professor tariq mansoor

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو اعزازی کرنل رینک کا سرٹیفیکٹ دیا گیا ہے۔

By

Published : Aug 14, 2020, 3:47 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو ان کے دفتر میں برگیڈیڈیئر سنجے کادین نے اعزازی کرنل رینک کا سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ دستاویز پیش کئے ہیں۔

اعزازی کرنل رینک کی سرٹیفیکٹ

برگیڈیڈیئر سنجے کادین، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں این سی سی گروپ کے گروپ کمانڈر ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل راجیو چوپڑہ ( پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ڈی جی این سی سی، اور مدراس ریجمنٹ میں کرنل) کے مطابق کرنل کمانڈنٹ کا اعزاز نامور شخصیات اور سینیئر افسروں کو عطا کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس اعزاز سے این سی سی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، اچھے کیڈٹز سامنے آئیں گے اور اساتذہ کے اندر ایسوسی ایٹ این سی سی آفیسر کی حیثیت سے رضا کارانہ خدمات انجام دینے کا جذبہ بھی مضبوط ہوگا۔

اس موقع پر وائرس جانسلر کے دفتر میں برگیڈیڈیئر سنجے کادین (گروپ کمانڈر، این سی سی گروپ علیگڑھ)، کرنل مانیش شریو استو (1 یوپی انجینئر کمپنی این سی سی) اور کرنل آر کے سانگون (کمانڈنگ آفیسر، 8 یوپی بٹالین، اے ایم یو) بھی موجود تھے۔ جنھوں نے نیشنل کیڈٹ کارپس (این سی سی) کے اعزازی کرنل کے رینک کے سرٹیفکیٹ اور دیگر متعلقہ دستاویز اے ایم کے وائس چانسلر کو پیش کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details