یہاں مریضوں کی صحت مند ہونے کی اوسط شرح 71.9 فیصد ہے جو قومی اوسط شرح 56 فیصد سے 15.9 فیصد زیادہ ہے۔اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس سلسلے میں کہا کہ ہمارے طبی و نیم طبی عملے کے دن رات کی محنت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جو ایک راحت و اطمینان کی بات ہے۔
اے ایم یو : کووڈ 19 مریضوں کے صحت مند ہونے کی اوسط شرح 71.9 فیصد - AMU
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔
پروفیسر منصور نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ضرورت ہے کہ حکومت ہند کی سبھی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں سوشل ڈسٹینسنگ کا اہم رول ہے جس پر ہر شخص کو عمل کرنا چاہیے۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہد علی صدیقی نے کہا کہ میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے مفت جانچ کی جارہی ہے اور طبی عملہ متاثرہ مریضوں کے علاج میں پوری تندہی کے ساتھ مصروف ہے۔اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ ہو چکی ہیں۔