بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن مسلسل فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
برہماستر، چہرہ کے بعد امیتابھ بچن نے اپنی اگلی فلم 'گلابو ستابو' کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ اس فلم میں امیتابھ بچن کا کردار بے حد اہم ہونے جا رہا ہے۔

اب اس فلم سے امیتابھ کی پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔
ایک تجزیہ کار نے امیتابھ کی پہلی تصویر پیش کی ہے، جس میں امیتابھ ایک بوڑھے مسلمان کی شکل میں نظر آرہے ہیں، جن کی آنکھوں پر ایک موٹا سا چشمہ لگا ہوا ہے اور ناک بے حد لمبی سی ہے۔
تصویر میں لمبی سفید داڑھی کے ساتھ ان کے ہاو بھاو بھی بے حد عجیب ہیں۔ امیتابھ اس میں کافی کھڑوس نظر آ رہے ہیں۔