اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امت شاہ کی طبیعت میں بہتری

کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے بعد صحت سے متعلق تکلیف کی وجہ سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو 17 اگست کی رات کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

Amit Shah
Amit Shah

By

Published : Aug 27, 2020, 1:44 PM IST

آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ (ایمس) میں پچھلے دنوں داخل ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ امت شاہ کی صحت اب پہلے سے ٹھیک ہے اور اس میں رفتہ رفتہ بہتری ہورہی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر امت شاہ کی صحت میں اسی رفتار سے بہتری ہوتی رہی تو انہیں اسپتال سے جلد ہی چھٹی دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ دو اگست کو کورونا جانچ رپورٹ مثبت آنے کے بعد امت شاہ کو گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں سے انہیں 14 اگست کو چھٹی ملی تھی۔ کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے بعد صحت سے متعلق دقت کی وجہ سے انہیں 17 اگست کی رات کو پھر سے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details