کووڈ 19 کے پیش نطر ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، اس درمیان طلبا کی حکومت کے اسٹڈی پورٹلس پر کورسز کے لیے مانگ بڑھ رہی ہے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے کچھ سال پہلے آنلائن پڑھائی کے لیے ایک ویب پورٹل شروع کیا گیا تھا، جس کا نام 'سوایم' رکھا گیا تھا، حکومت نے میسیو اوپن آنلائن کورس (ایم او او سی) کے تحت ملک بھر میں طلبا کو آن لائن پڑھائی حاصل کرانے کے لیے متعدد کورسز شروع کیے تھے۔
فی الووقت سوایم پر 1900 کورسز ہیں، ان کورسز کو آئی آئی ٹیز، آئی آئی ایم اور متعدد مرکزی یونیورسٹیز نے تشکیل دیا گیا ہے۔
حالیہ سمسٹر کو جنوری میں شروع ہوا تھا، اس سمسٹر میں تقریباً 25 لاکھ طلبا نے 571 کورسز میں داخلہ لیا ہے، ان کورسز میں داخلہ لینے والے صرف بھارت کے ہی طلبا نہیں بلکہ دنیا بھر کے 60 ممالک سے بچوں نے بھی ان کورسز میں داخلہ لیا ہے۔