اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ ایف- 16 جنگی طیارے کی جانچ میں مصروف

پاکستان کے ذریعہ بھارتی سرحدی حدود میں حملے کے لیے بھیجے گئے ایف ۔16 جنگی طیاروں کے استعمال پر امریکہ نے سخت رخ اپنایا ہے۔

By

Published : Mar 7, 2019, 9:51 AM IST

فائل فوٹو


امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا کہ امریکہ اس معاملے میں باریک سے تفتیش کررہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی سرحدی حدود میں داخل ہوکر ایف 16 جنگی طیارے کا تو استعمال نہیں کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پیلاڈنو نے کہا کہ ہم رپورٹوں کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں کیونکہ ایف 16 جنگی طیارے کا استعمال امریکہ کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے ایف -16 کے استعمال سے متعلق امریکہ کو ثبوت فراہم کرایا ہے۔

پیلاڈنو نے مزید کہا کہ ہم بہت باریک بینی سے اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن ہم دیگر ملکوں کے ساتھ معاہدے پر تبصرہ نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے کہا "اس معاملے پرنہ تو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی اور نہ ہی مواصلات کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا جا سکتا ہے"

ABOUT THE AUTHOR

...view details