اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکہ کی جانب سے چین پر غنڈہ گردی کا الزام - جنوبی چینی سمندر

امریکہ نے چین پر جنوبی چین کے سمندری علاقوں میں غنڈہ گردی کے ہتھکنڈے اپنانے اور پر تشدد اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ چین کے اس رویہ کوبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

امریکہ کی جانب سے چین پر غنڈہ گردی کا الزام

By

Published : Aug 21, 2019, 2:50 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:36 PM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی مشیر جون بولٹن نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ چین کی جانب سے حال ہی میں جنوبی چین کے سمندر میں دوسروں کو دھماکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پریشان کن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو چین کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ چین کے اس اقدام سے علاقائی امن اور سیکوریٹی کو خدشات لاحق ہوسکتے ہیں۔

امریکہ کی جانب سے چین پر غنڈہ گردی کا الزام

بیجنگ نے جنوبی چین کے 90 فیصد سمندری علاقے پر اپنا تسلط جمالیا ہے خصوصاً فلپائن کے قریبی ساحلوں پر اور ہیگ ٹریبونل کی جانب سے 2016 میں دیئے گئے فیصلوں کو بھی نظر انداز کردیا ہے جس میں فلپائن کی تائید کی گئی تھی۔

ویتنام ، انڈو نیشیا ، ملیشیا تائیوان اور برونائی جیسے ممالک بھی جنوبی چین کے سمندر پر اپنا حق رکھتے ہیں اور وہاں کے وسائل اور آزادی سمندری رابطوں کے حامی ہیں۔ جان بولٹن کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی حکومت نے چین پر ایک ماہ پہلے بھی اس قسم کے الزامات عائد کیے تھے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 5:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details