اردو

urdu

حیدرآباد: امیزان کمپنی نے ڈاٹا سنٹرس کے قیام کیلئے رضامندی ظاہرکی

سنہ 2015 میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ نے امریکہ میں کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں ڈاٹا سنٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی۔

By

Published : Feb 12, 2020, 2:14 PM IST

Published : Feb 12, 2020, 2:14 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:13 AM IST

امیزان کمپنی نے ڈاٹا سنٹرس کے قیام کیلئے رضامندی ظاہرکی
امیزان کمپنی نے ڈاٹا سنٹرس کے قیام کیلئے رضامندی ظاہرکی

ریاست تلنگانہکے دارالحکومت حیدرآباد میں حکومت مزید سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی مسلسل مساعی کررہی ہے۔

اسی کوشش کا نتیجہ ہےکہ امیزان کمپنی نے ریاست میں سرمایہ کاری اور ڈاٹا سنٹرس کے قیام کیلئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پہلا ڈاٹا سنٹر ضلع رنگاریڈی کے کندوکور منڈل اور دوسرا شاہ آباد منڈل میں قائم کیا جائے گا۔

کندوکور میں یہ مرکز 82,883.5 مربع فیٹ اور شاہ آباد میں 66,003 مربع فیٹ پر قائم کیا جائے گا۔ 11,624 کروڑ روپئے کی بھاری سرمایہ کاری سے یہ سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔

کمپنی کا پہلے ہی امریکہ کے باہر حیدرآباد میں سب سے بڑا کیمپس ہے، کتورمیں اس کا ایک بڑا فل فلمنٹ سنٹر بھی ہے۔

مزید پڑھیں:کپل دیو اور اظہر الدین کی بی سی سی آئی سے خاطی کھلاڑیوں کو سزا کی گذارش

سنہ 2015 میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راؤ نے امریکہ میں کمپنی کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست میں ڈاٹا سنٹرز کے قیام کی درخواست کی تھی۔

حال ہی میں انہوں نے عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں بھی کمپنی کے وفد سے اس سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details