اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: دنیا بھر میں تقریباً 6000 اموات، 155086 متاثرین

چین کے وشہر ووہان سے شروع ہونے والا خوفناک کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 135 ملک آ چکے ہیں اور اس سے متاثر تقریباً 6000 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 155086 افراد اس وبا سے فی الحال متاثر ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Mar 15, 2020, 2:28 PM IST

بھارت میں بھی یہ وائرس پھیل چکا ہے اور اب تک 107 سے زائد افراد میں اس وبا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان لوگوں میں کیرالہ کے وہ تین لوگ بھی شامل ہیں، جنہیں علاج کے بعد چھٹی دے دی گئی تھی۔ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک ایک بزرگ خاتون سمیت دو افراد کی موت ہو چکی ہے۔

کوروناوائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے لیکن اب بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں۔ اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں پائے گئے تھے۔

فی الحال متاثرہ افراد کی کل تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے اور اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے چین میں کورونا وائرس سے اب تک 3،199 افراد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 80،844 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 61،644 مریض ٹھیک کر اسپتالوں اور دیگر مقامات سے اپنے اپبے گھروں کو جاچکے ہیں۔

چین کے بعد اٹلی میں یہ جان لیوا وائرس مکمل طور پر اپنے پاؤں پھیلا چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے اب تک 1441 افراد ہلاک جبکہ 21157 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 1،045 افراد کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

عرب ممالک اور ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ایران میں اس وائرس کی زد میں آنے سے 611 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 12،729 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے 2،959 مریضوں کو ٹھیک ہونے پر واپس گھر لوٹنے کو کہہ دیا گیا ہے۔

اٹلی اور ایران کے ساتھ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے کیس میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ جنوبی کوریا میں كورونا سے اب تک 75 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 8162 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

چینی شہریوں کی اچھی خاصی آبادی والے ملک امریکہ میں بھی یہ وبا پھیل چکی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 57 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 2929 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ صحت مند ہو چکے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک میں قومی ایمرجنسی اعلان کیا۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ 'میں سرکاری طور پر ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کرتا ہوں۔ اس سے امریکی ریاستوں اور علاقوں میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لئے وفاقی فنڈ سے حکومت کو 50 ارب ڈالر کی رقم ملے گی'۔

اس سے پہلے امریکہ کی نيويارک، واشنگٹن، کیلی فورنیا اور فلوریڈا سمیت آٹھ ریاستوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس دوران اسپین بھی کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر ملک کے طور پر سامنے آیا۔ اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 198 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 6394 افراد اس سے متاثر بتائے جارہے ہیں ، جن میں سے 183 مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہیں۔

فرانس بھی اس کی شدید زد میں ہے، جہاں اب تک 91 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 4499 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 12 صحت مند ہو چکے ہیں۔

جاپان میں کورونا وائرس سے اب تک 21، برطانیہ میں 21، ہالینڈ میں 10، عراق میں 10، جرمنی اور فلپائن میں آٹھ آٹھ، سوئٹزرلینڈ میں 13، سان میرينو اور انڈونیشیا میں پانچ پانچ، ہانگ کانگ میں چار، یونان، آسٹریلیا، آذربائیجان اور لبنان میں تین تین، الجیریا، مصر اور پولینڈ میں دو -دو اور ارجنٹائنا، تھائی لینڈ، آسٹریا، بلغاریہ، سوڈان، سویڈن، گیانا، ناروے، یوکرین، مراکش، کینیڈا، آئر لینڈ، پنامہ، البانیہ، لکسمبرگ اور تائیوان میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس انفیکشن کی روک تھام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔

اس فنڈ کا استعمال خاص طور پر کمزور صحت کی دیکھ بھال کے نظام والے ممالک میں کیا جائے گا۔ ڈبلیو ایچ او نے كورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

پوری دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں میں سے اب تک 67 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اس سے نجات دلائی جا چکی ہے۔ فی الحال متاثرہ افراد کی کل تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ایک وبائی سائنسداں نے پیش گوئی کی ہے کہ دنیا کی 60 فیصد آبادی بالآخر اس وبا سے متاثر ہو سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details