محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم اور حکومت ہند سے درخواست ہے کہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لئے ہر ضروری اقدامات کئے جائیں۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار میں شائع ہوئی خبر بھی پوسٹ کی ہے جس کا عنوان ہے 'چین نے اب لداخ کی طرف تعینات کئے بمبار' اس خبر کا عنوان ہے 'آزاد خفیہ ذرائع نے سیٹ لائٹ امیج سے کیا انکشاف'۔