جس طریقے سے ملک بھر میں احتجاج و مظاہرے جاری ہیں اسی طرح سے علی گڑھ کے شاہ جمال عید گاہ میں بھی بڑی تعداد میں خواتین اور مرد دونوں ہی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
علی گڑھ: شاہ جمال عید گاہ میں شاہین باغ کی طرز پر مظاہرہ - اہین باغ
ریاست اترپردیش ضلع علی گڑھ کے علاقے شاہ جمال عید گاہ میں دہلی کے شاہین باغ کی طرح ہی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
شاہ جمال عید گاہ میں شاہین باغ کی طرز پر مظاہرہ
واضح رہے کہ علی گڑھ انتظامیہ سے اجازت لے کر یہ احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے جس میں علی گڑھ شہر کے علاقے اوپر کوٹ، بھوج پورا، شاجمال، عیدگاہ اور آس پاس کے علاقوں کے بچے، خواتین مرد اور بزرگ افراد بھی شامل ہیں۔ علی گڑھ شہر مفتی محمد خالد بھی اس احتجاجی مظاہرے میں شامل ہیں۔
احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک مرکزی حکومت سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کو واپس نہیں لے لیتی ہے لوگ اس طرح سے احتجاج کرتے رہیں گے۔
Last Updated : Feb 18, 2020, 12:14 AM IST