امریکی ریاست الاباما میں ایک 14 برس کی لڑکی نے پستول سے اندھا دھند فائرنگ کرکے اپنے ہی خاندان کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کے بعد لڑکی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
اطلاع کے مطابق یہ المناک واقعہ الاباما ریاست کے الکمنٹ شہر میں ایک گھر کے اندر پیش آیا، فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ دونے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔
نابالغہ نے پانچ لوگوں کا قتل کیا علاقائی پولیس چیف نے سماجی سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ اپنے خاندان کے پانچ افراد کوقتل کرنے والی لڑکی نے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا، جس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
واضح رہے کہ لڑکی نے قتل کے جرم کا اعتراف کیا ہے، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی نے فائرنگ کے لیے نو ملی میٹر والی پستول استعمال کی تھی۔
خیال رہے کہ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکہ میں ہر برس گھریلو جھگڑوں پر فائرنگ کے اوسطاً 36 ہزار واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔