اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے موزوں وقت کا انتظار کریں' - پاکستان کے معروف کرکٹر وسیم اکرم

قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کورونا وائرس کی بنا پر سفری پابندی کی وجہ سے ملتوی کردیا جائے گا۔

akram urges icc to wait for a suitable time to host t20 world cup
'ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے موزوں وقت کا انتظار کریں'

By

Published : Jun 5, 2020, 1:56 PM IST

پاکستان کے معروف کرکٹر وسیم اکرم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر زور دیا کہ 'وہ کورونا وبائی مرض کے خاتمے کے بعد ہی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے موزوں وقت طئے کریں'۔

پاکستان کے معروف کرکٹر وسیم اکرم

اکرم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ 'ذاتی طور پر مجھے نہیں لگتا کہ یہ اچھا خیال ہے۔ میرا مطلب ہے کہ تمام شائقین کے بغیر کرکٹ ورلڈ کپ کیسے کھلا جاسکتا ہے'۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'ورلڈ کپ کے موقع پر بہت بڑا ہجوم جمع ہوتا ہے۔ دنیا کے تمام حصوں سے آنے والے تماشائی اپنی ٹیموں کی حمایت کے لئے آتے ہے۔ یہ سب ماحول کی بات ہے اور آپ اسے نظر انداز نہیں سکتے ہیں'۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)

گزشتہ 28 مئی کو آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق فیصلہ 10 جون تک موخر کردیا تھا کیونکہ وہ اس وبائی امراض کے درمیان ہنگامی منصوبوں کی کھوج جاری رکھے ہوئے ہے جس نے دنیا بھر میں بڑی تباہی مچا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 'لہذا میں یقین کرتا ہوں کہ انہیں (آئی سی سی) کو زیادہ مناسب وقت کا انتظار کرنا چاہئے اور ایک بار جب اس وبائی امراض میں کمی اور پابندیوں کو کم کیا گیا تو ہم ایک مناسب ورلڈ کپ کرواسکتے ہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details