اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'بی جے پی حکومت میں ریپ متأثرہ کو انصاف ملنے کی امید نہیں'

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی کے اقتدار میں اناؤ ریپ کیس متأثرہ کو انصاف ملنے کی امید معدوم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

بی جے پی اقتدار میں ریپ متأثرہ کو انصاف ملنے کی امید نہیں

By

Published : Jul 30, 2019, 1:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو نے منگل کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ کی سکیورٹی پر تعینات سکیورٹی اہلکار کو کلین چیٹ دی جارہی ہے جبکہ اسے اپنی ڈیوٹی کے تحت اس کے ساتھ جانا تھا۔

اس سنگین معاملے کی غیرجانبدارانہ انصاف کے لئے سی بی آئی جانچ ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم ایم ایل اے کو اترپردیش سے باہر کسی جیل میں بھیجا جانا چاہیے۔


اس واقعہ میں متأثرہ اور اس کے وکیل شدید طور سے زخمی ہیں۔ اور اس معاملے میں شک کوتقویت اس لئے ملتی ہے کہ پہلے اس واقعہ کے ایک گواہ کی جان جا چکی ہے۔ ملزم بی جے پی رکن اسمبلی اب بھی متأثرہ خاندان کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ متاثرہ کے ساتھ بہت ناانصافی ہوئی ہے، سرکار تو اس وقت بیدار ہوئی جب آٹھ اپریل 2018 کو اس نے وزیر اعلی رہائش گاہ کے پاس خودکشی کی کوشش کی۔
اتوار کو پیش آئے حادثے میں تو متاثرہ بچ گئی ہے لیکن اس کی جان خطرے میں ہے۔ اس کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اکھیلیش یادو نے کہا کہ پولیس افسران حکومت کی زبان بول رہے ہیں۔ انہیں متاثرہ بیٹی کی بات بھی سننی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی جانچ کسی غیر جانبدار ایجنسی سے ہوسکتی ہے۔افسران کو انصاف کے لئے کام کرنا چاہئے۔

خیال رہے کہ اترپردیش کےضلع رائے بریلی میں اتوار کو پیش آئے سڑک حادثے میں اناؤ ریپ متاثرہ کی چچی کی موت ہوگئی تھی جب کہ وہ اور اس کے وکیل شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے۔ متاثرہ کار سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ رائے بریلی جیل میں بند اپنے رشتے دار سے ملنے جارہی تھی۔ گروبخش گنج علاقے میں رائے بریلی باندہ ہائی وے پر سلطان پور کھیڑا موڑ کے نزدیک ایک ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details