بہار میں گیا شہر کے کریم گنج میں نوجوان اکھاڑا کمیٹی کے زیر اہتمام محرم کی گیارہویں تاریخ کو اکھاڑا جلوس نکالا گیا۔
اس موقع پر روایتی کھیل اور اس سے متعلق مقابلوں کا مظاہرہ کیا گیا۔ اکھاڑے میں بینڈ باجے کی دھن پر نوجوانوں نے لاٹھی ڈنڈوں اور تلواروں سے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔
کریم گنج محلے سے نوجوان اکھاڑا کمیٹی نے سنہ 1956 سے اکھاڑا نکالنے کی ابتدا کی تھی۔ حسب روایت اس بار بھی جوش و خروش کے ساتھ اکھاڑا نکالا گیا۔