اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عرس کے انعقاد پرتذبذب - زائرین

کورونا وائرس کی وجہ سے درگاہ عام زائرین کے لیے بند ہے۔ ایسے میں تمام عقیدت مندوں کے ذہن میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ آخر محرم الحرام کی رسم اور بابا فرید کا عرس کیسے منایا جائے گا۔؟

عرس کے انعقاد پرتذبذب
عرس کے انعقاد پرتذبذب

By

Published : Aug 14, 2020, 7:58 PM IST

سلطان الہند حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں رواں برس محرم کی رسومات کو لے کر کشمکش ہے۔خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حضرت بابا فرید الدین چشتی گنج شکر کا عرس منعقد ہونا ہے۔

عرس کے انعقاد پرتذبذب

کورونا وائرس کی وجہ سے درگاہ عام زائرین کے لیے بند ہے۔ ایسے میں تمام عقیدت مندوں کے ذہن میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ آخر محرم کی رسم اور بابا فرید کا عرس کیسے منایا جائے گا۔اس سلسلے میں درگاہ کمیٹی خادموں کی انجمن اور ضلع انتظامیہ کے درمیان میٹنگ بھی کی جارہی ہیں لیکن ابھی تک کچھ نتائج سامنے نہیں آنے سے عقیدت مندوں میں مایوسی دیکھی جا رہی ہے۔

درگاہ میں روایتی طور پر محرم الحرام کے مہینے میں حضرت امام حسین کی شہادت کا ذکر کیا جاتا ہے، اور عبادت کر دعا مانگی جاتی ہے۔ اسی طرح سال میں ایک مرتبہ محرم کی پہلی تاریخ سے چار محرم تک بابا فرید کا چلّا بھی درگاہ شریف میں عام زائرین کے لیے کھولا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راجستھان میں کورونا کے 600 سے زائد نئے کیسز

ABOUT THE AUTHOR

...view details