نوبل انعام جیتنے کے بعد ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی نے کہا کہ بھارتی معیشت متزلزل حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملکی معیشت جلدی پٹری پر نہیں آسکتی ہے۔ موجودہ (نمو) کے اعداد و شمار کو دیکھنے کے بعد (مستقبل قریب میں معیشت کی بحالی کے بارے میں) کچھ کہا نہیں جا سکتا کہ کب تک بہتر ہوگا۔
انھوں نے ایک نیوز چینل سے بات چیت کے دوران کہا کہ گذشتہ پانچ چھ برسوں میں ہم نے کچھ ترقی تو دیکھی لیکن اب موجودہ حالت دیکھ کر امید ختم ہوتی جارہی ہے۔
ابھیجیت بنرجی نے مزید کہا کہ انھوں نے زندگی میں کبھی ایسا سوچا نہیں تھا کہ انھیں اتنی جلد نوبل انعام دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ابھیجیت بنرجی کو دنیا میں غربت کے خاتمے کے اقدامات کے لیے تحقیق پر نوبل ملا ہے۔ بنرجی کے ساتھ جن دو افراد کو نوبل ملا ہے ان میں ایشتر ڈوفلو ان کی اہلیہ ہیں۔ وہیں مائیکل کریمر ان کے ساتھی ہیں۔