اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی ہسپتال میں داخل - کورونا مثبت پائی گئیں

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور ابھیشیک بچن کی بیوی ایشوریہ رائے بچن میں کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے بعد انہیں اور ان کی بیٹی آرادھیا کو ممبئی کے ناناوتی ہسپتال میں بھرتی کروایا گیا ہے۔

ایشوریہ رائے ناناوتی اسپتال میں داخل
ایشوریہ رائے ناناوتی اسپتال میں داخل

By

Published : Jul 17, 2020, 10:19 PM IST

Updated : Jul 18, 2020, 4:19 AM IST

پانچ روز قبل امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو کورونا مثبت ہونے کے بعد ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جبکہ ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی کو گھر میں ہی آئسولیٹ کیا گیا تھا۔

حالانکہ اس وقت ایشوریہ اور آرادھیا میں کورونا وائرس کی علامات نہیں تھیں لیکن کل ایشوریہ میں اس مہلک وائرس کی علامات پائی گئی جس کے بعد ماں بیٹی کو بھی ناناوتی ہسپتال میں ایڈمٹ کیا گیا ہے۔

چند روز قبل بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ناناوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشیک کو بھی ہسپتال میں ہی رکھا گیا تھا جبکہ ایشوریہ رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا تھا۔

گزشتہ سنیچر کو ابھیشیک بچن نے اپنے والد اور خود کے کورونا پازیٹیو ہونے کی اطلاع ٹویٹر کے ذریعے دی تھی۔

Last Updated : Jul 18, 2020, 4:19 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details