اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جب طیارہ کا عملہ خاتون مسافرکو اندر لاک کرکے چلا گیا - ٹورنٹو

خاتون نے اس واقعے کو 'دہشت زدہ' کردینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا کہ وہ کوئی بھیانک خواب دیکھ رہی ہیں۔

کینیڈا طیارہ

By

Published : Jun 24, 2019, 9:58 AM IST

Updated : Jun 24, 2019, 10:04 AM IST


مسافر خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران پرواز وہ سو گئی تھیں اور پرواز کے لینڈ ہونے کے بعد اسے طیارے میں ہیچھوڑ دیا گیا۔
ٹفینی ایڈمز نامی خاتون نے 9 جون کو کیوبک سے ٹورنٹو کے درمیان 90 منٹ کی پرواز میں سفر کیا تھا۔

یہ خاتون پرواز کے دوران سوگئیں اور جب آنکھ کھلی تو طیارہ ٹورنٹو پر لینڈ ہونے کے بعد خالی اور لاک کیا جاچکا تھا، اور پتا نہیں کیسے عملہ ٹفینی کو دیکھنے سے قاصر رہا اور اسے اندر ہی چھوڑ گیا۔
اس خاتون نے ائیرکینیڈا کے فیس بک پیج پر ایک میسج پوسٹ کیا تھا 'میں ڈیڑھ گھنٹے کی مختصر پرواز کے دوران سو گئی تھی، جب میں آدھی رات کو شدید ٹھنڈ کی وجہ سے بیدار ہوئی (پرواز لینڈ ہونے کے کئی گھنٹے بعد) تو میں تاحال اپنی نشست پر بیلٹ سے بندھی تھی اور ارگرد مکمل تاریکی تھی'۔

خاتون نے اس واقعے کو 'دہشت زدہ' کردینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگا کہ وہ کوئی بھیانک خواب دیکھ رہی ہیں۔

پریشان خاتون نے ایک دوست کو کال کرنے کی کوشش کی مگر کال ملتے ہی فون کی بیٹری ختم ہوگئی اور پھر اس نے فون چارج کرنے کی بھی کوشش کی مگر طیارے کی بجلی بند تھی۔

ان کے بقول 'میں اپنے فون کو چارج بھی نہیں کرسکی تاکہ مدد طلب کرسکوں، میں بہت زیادہ پریشان تھی کیونکہ میں اس جگہ سے فوراً نکلنا چاہتی تھی'۔

انہوں نے لکھا 'میرا خیال تھا کہ یہ ایک بھیانک خواب ہے کیونکہ خود سوچیں کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟'

انہوں نے کسی طرح طیارے میں ایک ٹارچ دریافت کی اور مین دروازے کی جانب چلی گئیں اور اسے کسی نہ کسی طرح کھول دیا، مگر خود کو 50 فٹ بلندی پر دیکھ کر پھر ہمت ہار گئی۔

پھر وہ وہاں ہی بیٹھ گئیں اور ٹارچ سے مدد کے سگنل بھیجنے لگی اور کافی دیر بعد ایک سامان بردار گاڑی کو طیارے کے پاس سے گزرتے دیکھا۔

ٹفینی کے بقول ائیرپورٹ کا عملہ انہیں وہاں دیکھ کر شاک رہ گیا اور اس نے پوچھا کہ آخر انہیں کیسے کوئی طیارے پر چھوڑ کر چلا گیا 'میں خود اس سوال کی وجہ سے حیران تھی'۔

پھر وہ شخص خاتون کو ائیرپورٹ کی عمارت میں لے گیا، جہاں ان کی ملاقات ائیرکینیڈا کے نمائندوں سے ہوئی۔

فضائی کمپنی کے ایک ترجمان نے بھی اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے اور کمپنی متاثرہ خاتون سے رابطے میں ہے۔

Last Updated : Jun 24, 2019, 10:04 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details