ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد شہر پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استقبال کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جب وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ احمد آباد ہوائی اڈے سے 22 کلومیٹر طویل روڈ شو میں شریک ہوں گے اور سردار پٹیل اسٹیڈیم میں 'نمستے ٹرمپ' کے پروگرام میں مشترکہ طور پر خطاب کریں گے۔
احمد آباد امریکی صدر کے استقبال کے لیے تیار حکام کا خیال ہے کہ روڈ شو کے راستے میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی قطاریں لگینگی جسے احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے 'انڈیا روڈ شو' کے نام سے منسوب کیا ہے۔
احمد آباد میونسپل کمشنر وجے نہرا نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ 22 کلومیٹر طویل میگا انڈیا روڈ شو کا ایک حصہ بنیں، آئیے دنیا کے سامنے ہندوستانی ثقافت اور تنوع کا بہترین نمائش کریں۔
سابرمتی آشرم کے عہدیداروں نے بتایا کہ ٹرمپ کے روڈ شو کے دوران سابرمتی آشرم کے دورے کی توقع میں تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں، واضح رہے کہ سابرمتی آشرم میں مہاتما گاندھی کے قیام کے دوران ملک کی آزادی کی جدوجہد میں مرکز کا کام کیا۔
وہیں شہری تنظیم نے تقریبا تمام ریاستوں کے فنکاروں کو روڈ شو کے دوران مظاہرہ کرنے کی دعوت دی ہے اور راستے پر ہر ایک ریاست کے لیے باقاعدہ علیحدہ اسٹیج ہوگا اور مختلف ریاستوں سے آنے والے فنکار ان تیس اسٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
روڈ شو کے بعد ٹرمپ اور مودی 'نمستے ٹرمپ' کے لیے موٹیرا اسٹیڈیم پہنچیں گے جہاں دونوں رہنما قریب 1.10 لاکھ افراد کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے جس میں 1.10 لاکھ شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس قدیم اسٹیڈیم کو مکمل طور پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے جس کو 1982 میں 49،000 شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا۔
ٹرمپ اور مودی کے خطاب سے پہلے اسٹیڈیم میں ایک میگا ثقافتی پروگرام منعقد ہوگا جس میں نامور گلوکارہ کیلاش کھیر اور بہت سے دوسرے فنکاروں کو بھیڑ کی تفریح کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
سٹی پولیس نے اس سے قبل کہا تھا کہ روڈ شو اور 'نمستے ٹرمپ' ایونٹ کے لئے 10،000 سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار ، جن کی سربراہی میں 25 سینئر آئی پی ایس افسران ہوں گے ، تعینات کیے جائیں گے۔