بھارتیہ جنتا پارٹی کے ونجے سہسر بدھے نے راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب کی شکریہ کی تحریک پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہوئے انتخابات سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی حکومت کو مسلسل عوامی تائید حاصل ہو رہی ہے لوگ حکومت کے کاموں اور منصوبوں کو پسند کررہے ہیں۔
زرعی قوانین طویل غور و خوض کے بعد لائے گئے: بی جے پی
بھارتیہ جنتا پارٹی نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ زرعی قوانین کو طویل غور و خوض کے بعد لایا گیا اور اس کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جارہا تھا۔
زرعی قوانین طویل غور و خوض کے بعد لائے گئے
انہوں نے کہا کہ جن اضلاع کو پسماندہ کہا جاتا تھا، ان کو خواہشمند اضلاع میں بدل دیا گیا ہے اور نکسل متاثرہ اضلاع میں ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔مسٹر سہسربدھے نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چھ برسوں میں ترقی کو نئی سمت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت فارن پالیسی، دفاعی پالیسی اور ثقافتی پالیسی میں خصوصی حصولیابی حاصل کی ہے۔