اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

قومی شاہراہوں کی بہتری کے لئے آئی آئی ٹی کے ساتھ معاہدہ - این ایچ اے

حکومت کا دعوہ ہے کہ وہ اعلی اداروں کے طلباء اور اساتذہ کی صلاحیتوں کو استعمال کر کے ملک کی سڑکوں کو عالمی معیار کا بنائے گی۔

highways
highways

By

Published : Jul 13, 2020, 5:46 PM IST

حکومت قومی شاہراہوں کو بین الاقوامی معیار کا بنانے کے لئے آئی آئی ٹی اور این آئی ٹی اور دیگر نامور انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ معاہدہ کرکے بہتر انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے قومی صلاحیتوں کو استعمال کرے گی۔

این ایچ اے آئی نے کہا 'اس طرح کے تجربے کا مقصد ملک کے اعلی اداروں کے طلباء اور اساتذہ کی صلاحیتوں کو استعمال کر کے ملک کی سڑکوں کو عالمی معیار کا بنانا اور ملکی صلاحیتوں کے لئے عالمی مواقع فراہم کرنا ہے'۔

ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے کام میں مصروف اس تنظیم نے کہا 'اس طرح کے معاہدے سے سڑکوں کی تعمیر کے شعبے کے لئے ہنر مند لوگوں کا استعمال بہتر طریقے سے ہوسکے گا اورمقامی مسائل آسانی سے حل ہونے کے ساتھ ہی ملک کے عوام کو ٹریفک کے مسائل سے نجات ملے گی اور قومی شاہراہوں پر ہونے والے حادثات کو کم کرنے میں مدد ملے گی'۔

این ایچ اے آئی کا کہنا ہے 'اس سے انھیں قومی شاہراہوں پر سامنے آنے والی پریشانیوں اور مستقبل کے مسائل کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور تعمیراتی کام کے دوران مقامی سطح پر لوگوں کے مسائل کو سہل طریقے سے حل کیا جاسکے گا'۔
ان کا کہنا ہے 'ان اقدامات کا ملک کے ان سرکردہ اداروں نے بڑے پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے اور ان تنظیموں نے اس تجویز کو مثبت انداز میں لیا ہے۔ اس کام کے لئے متعدد آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ باہمی اتفاق کا معاہدہ کیا جارہا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details