ملک میں گذشتہ دو دن تک عالمی وبا کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد نئے فعال کیسز سے زیادہ ہونے کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں کمی نظر آئی اور اس دوران جہاں 85,376 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے، وہیں 86,821 نئے کیسز سامنے آئے جس سے فعال کیسز میں 264 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد اب 52,73,202 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اب 52,73,202 ہو گئی۔ متاثرہ افراد کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فعال کیسز کی تعداد میں 264 کا اضافہ ہوا ہے اور اب یہ تعداد 9,40,705 ہو گئی ہے۔ قبل ازیں دو دن تک مسلسل صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھنے سے فعال کیسز میں کمی آئی تھی۔ فعال کیسز میں منگل کے روز 15,064 اور بدھ کے روز 7,135 کی کمی درج کی گئی تھی۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,181 مریضوں کی موت ہوئی، جس سے کووِڈ۔19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 98,678 تک پہنچ گئی ہے۔