ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ ملنے کے بعد افغانستان نے اپنے دوسرے ہی ٹیسٹ میں جیت کا مزا چکھ لیا ہے جبکہ بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت دوسرے کئی ممالک کو پہلی جیت کے لیے طویل انتظار کرنا پڑا تھا۔
اگر میچوں کی تعداد کے حساب سے دیکھا جائے تو افغان ٹیم سب سے تیزی سے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی مشترکہ طور پر دوسری ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنا دوسرا ٹیسٹ میچ جیتا تھا جبکہ آسٹریلیا اس معاملے میں پہلے نمبر پر جس نے اپنا پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔
انتا ہی نہیں بلکہ افغان ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی ایسے کرکٹر بن گئے ہیں جو ہر فارمیٹ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔