اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کو پہلے 'گندی نالی' کہا، پھر معافی مانگی - congress locksabh leader

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے پیر کے روز لوک سبھا میں بحث کے دوران وزیراعظم مودی کا موازنہ گندی نالی سے کیا تھا۔

Adhir Chowdhury sparks controversy by comparing PM Modi to 'gandi naali'

By

Published : Jun 25, 2019, 1:22 PM IST

مغربی بنگال کے بہرام پور حلقے سے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعظم مودی کو گندی نالی کہا تھا، اس پر ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ اب معافی مانگ لی ہے اور کہا کہ ان کا ارادہ وزیراعظم مودی کی توہین کرنا نہیں تھا۔

وزیراعظم کو 'گندی نالی' کہا، پھر معافی مانگی

ادھیررنجن چودھری نے کہا کہ ان کا مقصد وزیراعظم کو گندے نالے سے تعبیر کرنے کا نہیں تھا، اگر وزیراعظم ان کے اس بیان سے ناخوش ہیں تو وہ معافی مانگتے ہیں۔

ادھیررنجن چودھری کا کہنا ہے کہ ان کی ہندی اتنی اچھی نہیں ہے، انکا مطلب نالے سے تالاب تھا۔

کانگریسی رہنما نے کہا: 'میرے وزیراعظم نریندر مودی کا موازنہ سوامی ویویکانند سے کیا گیا تو وہ مشتعل ہو گئے۔ اس سے بنگال کے احساسات کو تکلیف ہوئی۔

کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری نے پیر کے روز لوک سبھا میں بحث کے دوران وزیراعظم مودی کا موازنہ گندی نالی سے کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details